سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

Published On 25 June,2025 10:55 pm

ریاض:(دنیا نیوز) سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز کل (جمعرات) سے ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں غلاف کعبہ ’کسوہ‘ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی منتقلی کے لیے خصوصی ٹریلر اور سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ 

نیا غلاف کعبہ نماز عشاء کے بعد تبدیل کیا جائے گا، 200 ماہر کاریگر کسوہ فیکٹری میں 11ماہ میں 1 ہزار 415 کلو وزنی غلاف کعبہ تیار کرتے ہیں، غلاف کعبہ کی تیاری میں ایک ہزار کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے جب کہ 120 کلوگرام سونا، 100 کلوگرام چاندی کے دھاگوں سے آیات قرآنی کشیدہ ہوتی ہیں۔

یاد رہے سال بھر کی محنت کا نتیجہ خانہ کعبہ کے غلاف کی شکل میں سامنے آتا ہے جبکہ اتارے گئے غلاف کعبہ سے سونے کے حصے الگ کرکے محفوظ کیے جاتے ہیں، اس مقدس تقریب میں مسجد الحرام کے آئمہ کرام، کسوہ فیکٹری کے ماہرین، اعلیٰ حکام اور خصوصی ٹیم شرکت کرے گی۔