لندن: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہی خطے میں امن کا راستہ ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ غزہ کی جنگ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے،۔
میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس اور برطانیہ کو مل کر کام کرنا چاہئے، یورپی ممالک یوکرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے مزید کہا کہ برطانیہ، فرانس یوکرین میں قیام امن کے لیے آخری لمحے تک جدوجہد کریں گے۔