تبت: (دنیا نیوز) پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے والے بھارت پر چین نے پانی کا ایٹم بم گرانے کی تیاری کرلی، چینی وزیراعظم لی چیانگ نے تبت میں یرلنگ سنپوڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، میگا ڈیم کی تعمیر پر 168 ارب ڈالر لاگت آئے گی،غیر ملکی میڈیا چینی ڈیم 300 ارب کلو واٹ آور سالانہ بجلی پیدا کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دریائے یرلنگ سنپور پر قائم یہ دنیا کی سب سے بڑی ہائیڈرو الیکٹرک تنصیب ہوگی، چین نے 5 سالہ منصوبے کے تحت 2020ء میں اس ڈیم اعلان کیا جس کی منظوری دسمبر 2024ء میں دی گئی۔
ڈاؤن سٹریم میں تبت سے پانی دریائے برہم پترا میں تبدیل ہوکر بھارت اور بنگلادیش جاتا ہے، دونوں ممالک میں پانی کی ممکنہ قلت اور ماحولیاتی اثرات کے خدشات پیدا ہوگئے، بھارت کا خدشہ ہے کہ چین زیرتعمیر ڈیم کا پانی بطور ہتھیار استعمال کرے گا۔
نیا ڈیم بننے سے 2 بھارتی ریاستوں اور بنگلادیش کے متعلقہ علاقوں کی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوگی۔