ممبئی: (دنیا نیوز) ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف بھارتی سٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبا۔
بھارتی مارکیٹس شدید گراوٹ کا شکار ہوگئی، ممبئی سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 450 پوائنٹس کی کمی کے بعد 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی، بھارتی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
نفٹی نے بھی 24 ہزار 500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو دی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا تھا اور اضافی پابندیاں بھی عائد کر دی تھیں۔
وائٹ ہاؤس کاکہنا تھاکہ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت پر معاشی دباؤ بڑھا دیا، بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانا ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگنے پر بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی تھی۔