واشنگٹن: (دنیا نیوز) نئی دہلی سے دوری، اسلام آباد سے نرمی، اسلام آباد سے امریکا کے تعلقات میں غیر متوقع گرمجوشی دیکھی گئی ہے۔
امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی پالیسی میں غیر متوقع موڑ، بھارت سے کشیدہ تعلقات میں ٹرمپ کی پاکستان سے قربت میں توازن کی تلاش، پاکستان کو امریکا کی جانب سے نئی سفارتی اہمیت ملنے لگی۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں کام کے خواہاں ہیں، ٹرمپ نے پاکستان میں ’وسیع تیل کے ذخائر‘ کی ترقی پر زور دیا۔
امریکی جریدے کے مطابق ٹرمپ کی دوسری مدت کے چھ ماہ بعد ہی امریکاپاکستان تعلقات میں بہتری آئی، بھارت اورپاکستان میں کشیدگی کے بعد امریکا کی پالیسی میں تبدیلی آئی
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نئی دہلی کے ساتھ امریکا کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، امریکا بھارت کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنا چاہتا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق ٹرمپ نے بھارت پر روس سے تیل خریداری پر سخت تنقید کی، 50 فیصد ٹیرف عائد کیا۔