کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے ) نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا۔
نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 23 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ کے باعث پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے 23 اپریل سے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔