لندن میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال، سفری نظام درہم برہم، لاکھوں شہری متاثر

Published On 08 September,2025 01:27 am

لندن: (دنیا نیوز) لندن میں ریلوے ملازمین نے 5 روزہ ہڑتال کردی۔

ہڑتال کے باعث انڈر گراؤنڈ ٹیوب ریل کی کئی لائنیں بند ہوگئیں، سٹیشنز پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں، سفری نظام مکمل درہم برہم ہوگیا، لاکھوں شہری متاثر ہوئے، متبادل سفر کیلئے بسوں پر رش بڑھ گیا، اوور لینڈ ریل سروس بھی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔

ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کا کاروبار بھی ٹھنڈا پڑ گیا، ریل یونین ملازمین بہتر اجرت اور کام کے دباؤ میں نرمی چاہتے ہیں، ٹرانسپورٹ حکام کا 3.4 فیصد اضافہ عملے نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔