غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 43 فلسطینی شہید

Published On 13 September,2025 06:06 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری، متعدد حملوں میں مزید 43 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے دو سکولوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی حملوں میں 7 افراد شہید، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، غذائی قلت کی وجہ سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غزہ میں 13 لاکھ فلسطینی بمباری اور نقل مکانی کے باوجود موجود ہیں، 3 لاکھ 50 ہزار بچے غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 803 ہو گئی، 1 لاکھ 64 ہزار 264 فلسطینی زخمی ہوئے، اقوام متحدہ نے فوری جنگ بندی اور امداد کی اپیل کر دی۔