قطر میں حماس رہنماؤں کا خاتمہ کرنا ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم کی ایک بار پھر دھمکی

Published On 15 September,2025 01:35 am

یروشلم: (دنیا نیوز) اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ قطر میں حماس رہنماؤں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یروشلم میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس رہنما غزہ سے متعلق راستے میں رکاوٹ ہیں، یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ حماس رہنماؤں کو ہٹانے سے جڑا ہے۔

نیتن یاہو نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا، حملے میں حماس کے 5 رہنما شہید ہوئے تھے۔