بھارتی فوجی جرنیل مودی سرکار کی سیاست کے ترجمان بن گئے

Published On 15 September,2025 09:45 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار نے آپریشن سندور میں ہونے والی شکست کو چھپانے کے لیے فوجی قیادت کو پروپیگنڈا مہم کا حصہ بنا دیا، بھارتی جرنیل اب جنگی میدان کے بجائے سیاسی سٹیج پر مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے دہرانے میں مصروف ہیں۔

بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر جنرل منوج کٹیار نے آپریشن سندور کی ناکامی کو چھپانے کے لیے جنگ بندی کو ’’اسٹریٹجک تیاری‘‘ کا نام دے دیا، ان کے اس بیان کو بھارتی سیاسی حلقوں میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مبصرین کے مطابق جنرل کٹیار کا یہ مؤقف شکست کو ’’کامیاب تیاری‘‘ قرار دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن سندور میں پاکستان نے بھارت کو بھاری نقصان پہنچایا جس کے بعد مودی سرکار نے فوجی قیادت کو اپنی سیاست کا آلہ کار بناتے ہوئے عوام کو سبز باغ دکھانے کا فیصلہ کیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کا کردار اب عسکری نہیں رہا بلکہ وہ مودی سرکار کے وزیروں کی طرح پروپیگنڈا مشین کا حصہ بن چکے ہیں، فوج کا اصل فوکس جنگی تیاریوں کے بجائے آر ایس ایس اور بی جے پی کے سیاسی بیانیے کو سہارا دینا ہے۔

ماہرین کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی نے نہ صرف بھارت کی عسکری صلاحیت کا بھانڈا پھوڑا بلکہ اس کی سفارتی حکمت عملی کو بھی بری طرح بے نقاب کر دیا۔