غزہ: (دنیا نیوز) غزہ شہر پر اسرائیلی زمینی و فضائی حملے شدت اختیار کر گئے۔
تازہ حملوں میں مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے، بچہ اور ماں بھی شہدا میں شامل ہیں، شہدا کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی، 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے۔
اسرائیل نے غزہ کو 48 گھنٹے میں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا، اسرائیلی فوج کے اعلان پر ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی جاری رہی، صلاح الدین سڑک کے ذریعے جنوبی نقل مکانی کا راستہ کھولا گیا۔
اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی، مظاہرین سرخ رنگ کے کپڑے پہن کر یروشیلم کی سڑکوں پرلیٹ گئے، مظاہرین نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے قیدیوں کی رہائی کو مشکل بنا دیا۔