الحدیدہ: (دنیا نیوز) صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر ایک بار پھر بمباری کردی۔
الحدیدہ شہر پر اسرائیل نے 12 مہلک فضائی حملے کئے، متاثرہ علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جوابی کارروائی میں حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا۔
حوثی ترجمان کاکہنا ہے اسرائیلی جارحیت کا ہر قیمت پر جواب دیتے رہیں گے، اپنی سرزمین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔