ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے علاقے کامچٹکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا۔
کامچٹکا میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی، پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
گورنر کامچٹکا کی جانب سے مشرقی ساحلی علاقوں کے مکینوں کو خبردار کردیا گیا ہے، گورنر ولادیمیر سولودوف کا کہنا ہے کہ تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے ساحل کے قریب گزشتہ ہفتے کے روز بھی ایک طاقتور زلزلے نے زمین کو لرزا دیا تھا، جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.1 اور گہرائی صرف 10 کلومیٹر (6.2 میل) ریکارڈ کی گئی تھی۔