واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے ساتھ معاہدے میں برابر برتاؤ ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو بعض لاشوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرے، حماس کو ہر حال میں ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں میں 2 امریکی قیدی بھی شامل ہیں، مشرق وسطیٰ میں ہمیشہ کیلئے امن چاہتے ہیں، اگلے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیوٹن سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، یوکرین کیلئے جنگ بندی معاہدہ تک روس سے کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوگا، روسی صدر سے کسی قسم کی ملاقات طے نہیں، روس سے کامیاب ڈیل کیلئے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔



