امریکہ اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتا ہے جو ہمیں قبول نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

Published On 26 October,2025 06:52 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتا ہے جو ہمیں قبول نہیں۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے مگر کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، امریکہ کے ساتھ کبھی مثبت تجربہ نہیں رہا، امریکہ پر بھروسہ نہیں پھر بھی مذاکرات ممکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی مذاکرات سے منہ نہیں موڑا، یورینیم افزودگی ہمارا حق ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا، جوہری معاملے پر خدشات دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔