کینیا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 15 افراد ہلاک،30 لاپتہ

Published On 03 November,2025 01:13 am

نیروبی: (دنیا نیوز) کینیا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی مچ گئی، 15 افراد ہلاک جبکہ 30 لاپتہ ہوگئے۔

بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنٓگ سے ملک کا مشرقی حصہ شدید متاثر ہوا، سڑکیں اور گھر پانی میں بہہ گئے، ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے، ویتنام میں بھی ریکارڈ تباہ کن بارشیں ہوئیں، مختلف حادثات میں متعدد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

1 لاکھ 16 ہزار گھر زیر آب آگئے، شدید بارشوں سے ویتنام کے 3 بڑے سیاحتی شہر ڈوب گئے، سیلابی پانی سڑکوں پر پھیل گیا، گاڑیاں اور مکانات کیچڑ میں دب گئے، حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کر دی۔

ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں، اقوام متحدہ نے ویتنام میں امدادی کارروائیوں میں مدد کی پیشکش کر دی۔