ایران میں قید فرانسیسی جوڑے کو مشروط طور پر رہا کر دیا گیا

Published On 05 November,2025 02:06 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں قید فرانسیسی جوڑے کو مشروط طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانسیسی جوڑے کو ضمانت پر رہا کیا گیا، فرانسیسی شہری سیسل کوہلر اور جیکس پیرس 3 سال تک ایران کی قید میں رہے۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ فرانسیسی جوڑے کو قومی سلامتی سے متعلق الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا، رہائی کے بعد بھی دونوں کی نگرانی جاری رہے گی۔