تہران: (ویب ڈیسک) روس نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بحران کے حل کیلئے مدد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایران میں روس کے سفیر الیکسی دیدوف نے ایک انٹرویو کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ روس اور ایران ایرانی جوہری پروگرام کے معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں، یہ صورتحال مغربی ممالک کی غلط پالیسیوں کے باعث پیدا ہوئی ہے۔
ایلکسی دیدوف نے کہا کہ ہم ایران کو اس بحران کے طویل مدتی سیاسی و سفارتی حل کے لئے ہر ممکن اور جامع تعاون فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، انہوں نے بتایا کہ روس اور ایران کے درمیان مختلف سطحوں پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور ایک مؤثر سفارتی حل تلاش کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کو بحال کرنے کے لئے امریکا کی حمایت سے یورپی ممالک کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو قانونی اور طریقہ کار کے لحاظ سے ناقابل قبول سمجھتا ہے۔



