تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ مسلمانوں کو اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنا ہوں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی ریاست شرمناک جرائم کر رہی ہے، احتجاج کرنیوالے مسلم ملک اسرائیل سے تعلقات بھی ختم کریں۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ صیہونی ریاست سفارتی تنہائی کا شکار ہے۔