برسلز: (ویب ڈیسک) برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر 9 ستمبر کو کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یورپی وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ حملہ قطر کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیلی کارروائی امن معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر کی ثالثِی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، وزرائے خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری جنگ بندی پر اتفاق ہونا چاہیے۔
یورپی وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ اہم فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور امن کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں، باقی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں قحط کو روکنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز دوحہ میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہوئے، امریکا نے سلامتی کونسل میں اس حملے کی حمایت کی اور حماس کا پیچھا کرنے کو جائز ہدف قرار دیا۔