تہران: (دنیانیوز) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ انتہائی افزودہ یورینیم سے متعلق شفاف طریقے اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران اور امریکا کے درمیان بے اعتمادی کی دیوار انتہائی بلند ہے۔
واضح رہے کہ مسعود پیزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے کے بعد صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی وجہ نہیں بننا چاہتے کیونکہ اس کے نتائج تبدیلی کے قابل نہیں ہوں گے۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کو لبنان میں تہران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان اپنے لگ بھگ ایک سال پرانے تنازع میں شامل ہونے پر اکسا کر مشرق وسطیٰ کو ایک مکمل جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے جس کے بارے میں انہوں نے خبردار کیا کہ اس کے نتائج تبدیلی کے قابل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے، یہ اسرائیل ہی ہے جو کوئی مکمل تصادم چاہتا ہے۔