واشنگٹن :(دنیا نیوز) سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچ گئےجہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس سے باہر آ کر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا اور مصافحہ کیا ، اس موقع پر ایف 35 طیاروں نے سعودی ولی عہد کو سلامی پیش کی ، وائٹ ہاؤس میں سعودی حکام اور امریکی وزار بھی موجود ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں دفاع، تجارت اورٹیکنالوجی کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت ہوگی۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکا سے ایف35 لڑاکا طیاروں کے حصول کا خواہشمند ہے، صدر ٹرمپ 600 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری چاہتے ہیں، سعودی ولی عہد کا دوہزار اٹھارہ کے بعد امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔



