ٹرمپ کا سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع حل کرنے کا اعلان

Published On 20 November,2025 01:58 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر سوڈان تنازع میں کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر بھی کام شروع کر دیں گے، سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کے حوالے سے کوئی مضبوط اقدام کروں۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بے قابو ہو جانے والی تھی، مجھے لگ رہا ہے کہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کیلئے بہت اہم ہے، ہم اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سوڈان میں 2023ء سے حکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان چھڑپیں جاری ہیں، اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سوڈان میں جاری چھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔