واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو یوکرین جنگ منصوبے پر مذاکرات کیلئے جنیوا پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف بھی مذاکراتی عمل میں شرکت کیلئے جنیوا روانہ ہوئے جہاں وہ امریکی مشن اور انٹَرکانٹی نینٹل ہوٹل کے باہر قافلے دکھائی دیے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یورپی، امریکی اور یوکرینی حکام نے صدر ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر مذاکرات کریں گے، یوکرین اور اتحادیوں نے منصوبے میں روس کو بڑی رعایتیں دیے جانے پر خدشات ظاہر کیے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر کو منصوبہ جمعرات تک قبول کرنا ہوگا، 28 نکاتی منصوبے میں یوکرین سے علاقائی رعایتیں اور فوجی حدود قبول کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ منصوبے میں نیٹو میں شمولیت نہ لینے کی شرط بھی شامل کی گئی ہے، یوکرینی شہریوں نے ٹرمپ کی شرائط کوچار سالہ جنگ کے بعد پسپائی قرار دیا ، فرنٹ لائن پر لڑنے والے فوجیوں نے بھی شرائط پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ منصوبے کی تیاری میں کون شامل تھا اس پر مسلسل ابہام برقرار ہے، روس یوکرین جنگ بندی منصوبے کی تیاری میں بالکل بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔



