ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ میں کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگ گئی، فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ کو چوتھے درجےکی آگ قرار دیا جسے کئی گھنٹوں سے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، آگ پر قابو پانےکی کوششوں میں مصروف کچھ فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کےمطابق متعددافراد عمارت میں ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنےکی کوشش جاری ہے، تقریباً 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رہائشی کمپلیکس 8 بلاکس پر مشتمل ہے، ہر عمارت 31 منزلہ ہے اور یہاں مجموعی طور پر لگ بھگ 2 ہزار اپارٹمنٹس اور تقریباً 5 ہزار کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں۔



