وینزویلا کا امریکہ پر ملک کے تیل کے ذخائر پر قبضے کی کوشش کا الزام

Published On 01 December,2025 01:52 am

کاراکاس: (دنیا نیوز) وینزویلا نے اوپیک اجلاس میں امریکہ پر ملک کے تیل کے ذخائر پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا دیا۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے خط لکھ کر اوپیک کے سیکرٹری جنرل اور رکن ممالک کو آگاہ کیا، وینزویلا کی حکومتی عہدیدار ڈیلسی روڈریگز نے اوپیک کے ورچوئل اجلاس کے دوران خط پڑھ کر سنایا۔

صدر نکولس کی جانب سے لکھے گئے خط میں وینزویلا کی قدرتی وسائل کے دفاع اور خود مختاری برقرار رکھنے کے عزم پر زور دیا گیا۔

خیال رہے کہ وینزویلا میں تیل کی پیداوار اس سال تقریباً 1.1 ملین بیرل فی دن پر مستحکم رہی، جون سے اکتوبر کے درمیان 80 فیصد سے زیادہ برآمدات چین بھیجی گئیں۔