غزہ: (دنیا نیوز) قابض اسرائیلی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری رہے۔
صیہونی فوج نے خان یونس میں ڈرون حملہ کر دیا جس کے باعث مزید 2 فلسطینی بچے شہید ہوگئے جبکہ حملوں سے متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، ماسحہ گاؤں پر صیہونی فوج نے یلغارکر دی، چھاپوں اور گرفتاریوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 70 ہزار 100 تک پہنچ گئی، 1 لاکھ 70 ہزار 965 فلسطینی زخمی ہو چکے، غزہ میں امدادی راستے بند ہونے سے ہسپتالوں میں ادویات کی شدید کمی ہوگئی۔
لاکھوں شہری پناہ گاہوں کی تلاش میں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، عالمی اداروں نے غزہ کی بگڑتی انسانی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔



