واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائی ہیں، ہم نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوا دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ اورکمبوڈیا نے آج سے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے اصل معاہدے پر واپس جانے پر اتفاق کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس یوکرین معاملے پر پیشرفت ہو رہی ہے۔



