واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کی حکومت نے ایتھوپیا کے تارکینِ وطن کیلئے عارضی لیگل سٹیٹس ختم کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے جاری سرکاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایتھوپین تارکینِ وطن کا لیگل سٹیٹس ختم کر رہی ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا اب عارضی لیگل سٹیٹس کیلئے شرائط پر پورا نہیں اترتا۔



