سڈنی دہشتگردی واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے

Published On 15 December,2025 07:44 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) سڈنی دہشت گردی واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسڑیلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے سڈنی واقعہ پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کرلیا۔

آسڑیلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کے حوالے سے بھارتی حکام سے پوچھ گچھ کیلئے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور اسرائیل کی پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام، سڈنی حملہ آور بھارتی نکلے

یاد رہے کہ سڈنی دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ایک دہشت گرد کے دوست نے کہا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے۔

دہشت گرد کے دوست نے بیان دیا تھا کہ دہشت گرد نوید کے والد کا تعلق بھارت جبکہ اس کی والدہ اطالوی ہیں۔

یہ بات واضح کرتی ہے کہ سڈنی دہشت گردی حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بھارت سے ثابت ہو رہا ہے۔