اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کی قرارداد منظور

Published On 16 December,2025 04:53 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ (یو این) نے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کی قرارداد منظور کر لی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں 164 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، 8 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، جبکہ 9 ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کی صہیونی آبادکاری نے رواں سال ریکارڈ سطح کو چھو لیا ہے جو کہ 2017ء میں اقوام متحدہ کی جانب سے اس کی باقاعدہ نگرانی کے آغاز کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ مغربی کنارے بشمول مشرقی بیت المقدس میں صہیونی آبادکاری کے مسلسل پھیلاؤ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ توسیع کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے، فلسطینیوں کو ان کی اپنی زمینوں تک رسائی سے محروم کر رہی ہے اور ایک خودمختار آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔