ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش میں طلبہ رہنما عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے کے خلاف طلبہ نے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب احتجاجی مارچ کیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر لگی رکاوٹوں کو توڑ دیا، دورانِ احتجاج مظاہرین بھارتی حکومت سے حسینہ واجد کی فوری حوالگی کا مطالبہ کرتے رہے۔
عثمان ہادی پر جمعہ کے روز نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی تھی، عثمان ہادی کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر انہیں علاج کیلئے سنگاپور منتقل کر دیا گیا۔



