دبئی میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش، ورک فرام ہوم پالیسی نافذ

Published On 19 December,2025 02:50 am

ابوظہبی: (دنیا نیوز) دبئی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کے بعد ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی۔

خراب موسم کے پیش نظر دبئی کی حکومت نے گلوبل ولیج اور العین دبئی عارضی طور پر بند کر دیے، دبئی ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں کو وقت سے پہلے پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی، دبئی اور ابوظہبی میں شدید موسم کی وارننگز بھی جاری کی گئیں۔

حکام نے دبئی میں ورک فرام ہوم کی پالیسی نافذ کر دی، پرائیویٹ سیکٹر کو بھی ریموٹ ورک پالیسی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، موجودہ حالات میں صرف انتہائی ضروری عملے کو ہی دفاتر آنے کی اجازت ہوگی۔