انقرہ: (ویب ڈیسک)ترک وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ حاقان فیدان نے حماس کے ایک وفد سے آج انقرہ میں ملاقات کی ہے۔
ترک حکام کے مطابق ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انقرہ سے ترک وزارت خارجہ کے مطابق حماس کے وفد نے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کرنے کا بتایا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے ترک وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق حماس وفد نے غزہ میں ناکافی امداد کی فراہمی کا بھی بتایا اور کہا کہ غزہ میں ادویات، ایندھن اور رہائشی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔



