کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی مذاکرات شروع

Published On 25 December,2025 01:08 am

بینکاک: (دنیا نیوز) تھائی سرحدی صوبے چنتھابوری میں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی مذاکرات شروع ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 4 روزہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے بات چیت ہو گی، ماہرین کو مذاکرات سے مثبت نتائج نکلنے کی توقع ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں سے اب تک 40 افراد ہلاک اور 10 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں، ابتدائی مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات ہوگی۔