واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرسمس پیغام میں سیاسی مخالفین پر طنز کیا گیا ہے۔
اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ سب کو کرسمس کی مبارک ہو، امریکا کو تباہ کرنے میں ناکام انتہا پسند، بائیں بازو کے گندے لوگوں کو بھی کرسمس مبارک، اب ہمارے پاس نہ کھلی سرحدیں ہیں، نہ خواتین کے کھیلوں میں مرد اور نہ کمزور قانون۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہماے پاس اب ریکارڈ سٹاک مارکیٹ، اکاؤنٹس، دہائیوں کی کم ترین جرائم کی شرح ہے، محصولات نے ہمیں کھربوں ڈالر کی ترقی اور خوشحالی دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہماری قومی سلامتی اب تک کی سب سے مضبوط ہے، امریکا کو دوبارہ ہمیشہ سے کہیں زیادہ عزت دی جا رہی ہے۔



