فلپائن میں بس کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک، 23 زخمی

Published On 27 December,2025 05:08 am

منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں بس کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ بس میٹرو منیلا سے جنوب کی جانب سفر کر رہی تھی کہ اس دوران ڈیل گیلیگو کی میونسپلٹی میں بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، بس میں ڈرائیور اور متبادل ڈرائیور سمیت کل 27 افراد سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کھائی کے نیچے موجود درختوں نے بس کو مزید نیچے گرنے سے روک لیا، جس کی وجہ سے زیادہ نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا، پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی۔