ساموس: (دنیا نیوز) یونانی جزیرے ساموس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، ایک ہلاک جبکہ 3 لاپتہ ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 26 تارکین وطن زندہ ساموس کے ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو آپریشن کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔
خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال 3 ہزار سے زائد تارکین وطن سپین پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے گزشتہ سال 10 ہزار سے زائد پناہ گزین ہلاک ہوئے تھے۔



