تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی پالیسیوں کے باعث مذاکرات کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے۔
ایک بیان میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران اور امریکا کے مذاکرات کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی مذاکرات سے راہ فرار اختیار نہیں کی، خطے کے دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دیں گے۔



