ڈونلڈ ٹرمپ کل سٹیٹ آف یونین خطاب میں جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لیں گے

ڈونلڈ ٹرمپ کل سٹیٹ آف یونین خطاب میں جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لیں گے

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے دور صدارت کے اس پہلے خطاب کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ طویل خطاب ہوگا کیونکہ کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اراکین کانگریس سے اس خطاب میں ایران سے مذاکرات اور ان کی ناکامی کی صورت میں ممکنہ جنگ سے متعلق بات کی جائے گی۔

خطاب میں ٹیرف کا دفاع اور معیشت کا ذکر ہوگا، جرائم پر قابو پانے اور غیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف کارروائی پر بھی بات کیے جانے کاامکان ہے۔

صدر ٹرمپ مختلف امور پر قانون سازی کا بھی تذکرہ کریں گے اور دنیا میں مختلف جنگیں روکنے کا کریڈیٹ لیں گے۔

سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت گررہی ہے اور ری پبلکنز کو خدشہ ہے کہ وہ مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کے ہاتھوں کم سے کم ایک ایوان میں شکست کھا جائیں گے۔