دنیا
خلاصہ
- دبئی: (سید مدثر خوشنود) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک ایشیائی مسافر کو گرفتار کر لیا جس پر تقریباً 18 کلو گرام ماریجوانا اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔
حکام کے مطابق جدید ایکسرے اسکینرز اور انٹیلی جنس نگرانی کے ذریعے مشکوک سامان کی نشاندہی کی گئی، تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ سے متعدد پیکٹس میں چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئیں، جس کے بعد ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات سے متعلق جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے، اور اسمگلنگ یا منشیات رکھنے کے جرم میں سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔
دبئی ایئرپورٹ پر جدید سیکیورٹی اور کسٹمز نظام مسلسل اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔