دنیا
خلاصہ
- انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران میں ہونے والے حملے فوری طور پر روکے جائیں۔
ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امن کے ساتھ ہیں، چاہتے ہیں ایران میں خونریزی ختم ہو، جنگ بندی تک پہنچنے کیلئے مدد کرنے کو تیار ہیں۔
طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرے گا، خطے میں امن قائم ہونے تک کوششیں جاری رکھیں گے، ایرانی شہریوں اور معصوم بچوں کی تکالیف دیکھ کر غمزدہ ہیں۔