ایران کی بیلسٹک، بحری صلاحیتیں مکمل ختم کی جائیں گی: امریکی وزیر خارجہ

ایران کی بیلسٹک، بحری صلاحیتیں مکمل ختم کی جائیں گی: امریکی وزیر خارجہ

ایران پر حملے مزید سخت کرنے کا انتباہ کرتے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی بیلسٹک میزائل اور بحری صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا، ایران جوہری ہتھیاروں کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ماہانہ تقریباً ایک سو بیلسٹک میزائل اور ہزاروں ڈرونز تیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں ایئر پورٹس، ہوٹلوں اور سفارت خانوں سمیت غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس وقت ایران کمزور حالت میں ہے لیکن اگر اسے مزید وقت دیا گیا تو وہ دوبارہ مضبوط ہو سکتا ہے، ایران جیسے ملک کے پاس میزائل ٹیکنالوجی نہیں ہونی چاہیے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایرانی عوام موجودہ حکومت کا تختہ الٹ دیں جبکہ ایران پر حملوں کو منصفانہ قرار دیتے کہا کہ اگر ایران کو اب نہ روکا جاتا تو ایران کی صلاحیت معاف کر دینے سے گزر جاتی کیونکہ ایک سال کے بعد ایران دنیا کو یرغمال بنانے کی صلاحیت حاصل کر لیتا۔