متحدہ عرب امارات میں 2026 سے ہیلتھ کارڈ نظام ختم کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں 2026 سے ہیلتھ کارڈ نظام ختم کرنے کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے تحت موجودہ فزیکل ہیلتھ کارڈ سسٹم کو مرحلہ وار بند کیا جائے گا اور صحت خدمات تک رسائی کے لیے متبادل انتظام نافذ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے تسلسل کا حصہ ہے، نئے فریم ورک کے تحت صحت انشورنس اور ڈیجیٹل شناختی نظام کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کی معلومات پہلے ہی مربوط ڈیجیٹل سسٹمز میں دستیاب ہیں، اس لیے علیحدہ ہیلتھ کارڈ کی ضرورت کم ہو چکی ہے، اس تبدیلی کا اطلاق 2026 سے ہوگا اور متعلقہ ادارے اس دوران آگاہی مہم اور منتقلی کا عمل مکمل کریں گے۔

صحت کے شعبے سے وابستہ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد انتظامی عمل کو سادہ بنانا اور خدمات کی فراہمی کو تیز کرنا ہے، رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صحت انشورنس پالیسیوں کی حیثیت کی تصدیق کریں اور سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے اپڈیٹس حاصل کرتے رہیں۔

حکام کے بیان کے مطابق منتقلی کا عمل مرحلہ وار ہوگا اور موجودہ صارفین کو مناسب رہنمائی فراہم کی جائے گی، مزید تفصیلات آئندہ اعلانات میں جاری کی جائیں گی۔