کشیدگی کے باعث امریکہ نے لبنان میں بھی سفارت خانہ بند کردیا

کشیدگی کے باعث امریکہ نے لبنان میں بھی سفارت خانہ بند کردیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے بیروت میں سفارت خانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا، علاقائی کشیدگی کے باعث سفارت خانے کی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

امریکی سفارت خانہ کے حکام کا کہنا تھا کہ تمام ہنگامی قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ ہیں، صورتِ حال معمول پر آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

حکام نے امریکی شہریوں کو سکیورٹی ہدایات پر عمل کی تلقین کرتے ہوئے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سفارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔