دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے کہا ہے کہ جوابی کارروائی کا وقت گزر چکا ہے اور اب وہ مکمل جنگ کے لئے تیار ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے کہا کہ کیونکہ اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہے اور اب محدود یا جوابی حملوں کا وقت نہیں رہا، آبنائے ہرمز اب ایک ایسا علاقہ بن چکا ہے جہاں سے گزرنا ممکن نہیں ہوگا اور ایران کی اجازت کے بغیر ایک لٹر تیل بھی وہاں سے نہیں گزر سکے گا۔
تین جہازوں پر حملوں کے حوالے سے فورس نے کہا اگرچہ وہ مختلف پرچموں کے تحت سفر کر رہے تھے لیکن درحقیقت وہ امریکا اور اسرائیل کیلئے کام کر رہے تھے۔