دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں یوم القدس پُرجوش انداز میں منانے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دشمنوں کو مایوس کرنے کیلئے عوام سے یوم القدس میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر نے جنگ بندی کیلئے تین اہم شرائط رکھ دیں
مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ یوم قدس فلسطین کی حمایت اور دنیا کے مظلوم عوام کے دفاع کا مظہر ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عوامی بصیرت اور موجود گی ہی ملک کی طاقت کی ضامن ہے، میدان میں اپنی موجودگی کے ذریعے ایران کے دشمنوں کو مایوس کریں۔