دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مزید حملے کر دیئے، تہران پھر دھماکوں سے گونج اٹھا۔
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بروجرد میں پولیس ہیڈ کوارٹر تباہ ہوگیا، تہران میں بسیج فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، درجنوں گاڑیوں کو نقصان پنچا۔
اسرائیل کا کہنا ہے تہران میں ایسے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا گیا جہاں جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق سرگرمیاں جاری تھیں، ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے امریکی اور اسرائیلی حملوں سے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہے۔
ایران کا مزید کہنا ہے کہ پلانٹ سے چند کلومیٹر دور دھماکے ہوئے، حملوں سے آئی اے ای اے کی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ماسکو نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے صورتحال کا غیر جانبدار اور تکنیکی جائزہ لینے کا مطالبہ کر دیا۔