دنیا
خلاصہ
- نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں مودی حکومت ناکام، منی پور، ناگالینڈ کی طرح ایک اور ریاست میں فرقہ ورانہ فسادات شروع ہوگئے۔
بھارتی جریدہ دی انڈین ایکسپریس ملک میں اٹھنے والے نئے فسادات کو سامنے لے آیا، بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون میں پانی کے معاملے پرشروع ہونے والا جھگڑا فرقہ ورانہ شکل اختیار کرگیا۔
زمین کو پانی دینے کے معاملے پر جھگڑے کے دوران ایک شخص قتل، 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد علاقہ میں فرقہ ورانہ کشیدگی پیدا ہوگئی،4 ملزمان کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔
دی انڈین ایکسریس کےمطابق پولیس کی موجودگی میں مرکزی ملزم کے گھرکے بڑے حصے کو گرا دیا گیا۔
ماہرین کے مطابق بی جے پی حکومت نے اقتدار میں رہنے کیلئے گزشتہ چند سالوں میں معاشرے کے اندرجو مذہبی نفرت کا بیچ بویا ہے، وہ آج ایک بڑا درخت بن چکا ہے۔
یہ معاہدہ ہمیں قبول نہیں ، اسرائیلی وزیر بین گویر نے ٹرمپ کی ڈیل مسترد کر دی۔