ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مذاکرات کے مقام پر دوبارہ آمد

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مذاکرات کے مقام پر دوبارہ آمد

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مذاکرات کے مقام پر دوبارہ پہنچے جہاں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف بھی موجود تھے، اس کے علاوہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر پاکستانی حکام بھی مذاکرات کے مقام پر تھے۔

شرکاء کی ایک مختصر ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ اعلامیے کے ڈرافٹ پر بات چیت کی گئی، اس کے بعد تمام لوگ وہاں سے رخصت ہوگئے، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ تھوڑی دیر تک جاری ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی میڈیا نے خبر چلائی تھی کہ ایرانی وفد سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے 4 فریقی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد واپس ایران روانہ ہو گیا۔